Monday, 29 June 2015

Phone Par Hello Kahna Jaiz hai

فون پر ابتدائی کلمہ
 "ہیلو" کہنے کے بارے میں
آج کل یہ سوال اکثر لوگوں کے ذہنوں میں گردش کر رہا ہے کہ فون پر لفظ’’Hello‘‘ کہنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیونکہ آج کل کثرت سے یہ بات انٹرنیٹ اور موبائل پیغامات کے ذریعہ پھیل رہی ہے کہ ’’ہیلو‘‘ کہنا جائز نہیں ہے، ان پیغامات میں کہا جا رہا ہے کہ یہ لفظ ’’Hello‘‘ “Hell” ,سے نکلا ہے اور ’’Hell‘‘ انگریزی زبان میں جہنم کو کہتے ہیں ،اس لیے ’’Hello‘‘ کا مطلب ہے جہنمی ۔
لہٰذا اس سوال کے جواب سے پہلے یہ تحقیق ضروری ہے کہ اس لفظ کے لغوی معنی کیا ہیں؟ اس کا مادّہ اشتقاق کیا ہے؟ اور اس کا استعمال کن کن مواقع پر کن معنی میں ہوتا ہے؟
تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ لفظِ ’’ہیلو ‘‘ محض ایک تسلیماتی لفظ(Greeting) ہے ،اور اسی حیثیت سے آج کل معاشرے میں رائج ہے،اگرچہ دیگر معانی میں بھی اس کا استعمال ہے، مثلاً حیرانگی یا غصہ کے اظہار کے لیے یا کسی کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بھی اس کا استعمال انگریزی زبان میں عام ہے ،اسی طرح گفتگو کی ابتداء میں حال چال پوچھنے کی غرض سے بھی اس کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے۔ لیکن ان میں کسی جگہ بھی اس کا استعمال بد دعائیہ کلمہ کے طور پر نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کا مطلب ان جگہوں میں سے کسی بھی جگہ’’جہنمی‘‘لیا جاتا ہے۔چناچہ بنیادی طور پر اگر دیکھا جائے تو یہ لفظ محض ایک تسلیماتی لفظ ہے،کوئی بد دعائیہ کلمہ نہیں ہے۔مشہور انگریزی لغات مثلاً ’’آکسفورڈ ڈکشنری‘‘ ،’’چیمبر ڈکشنری‘‘ ،’’کیمبریج ڈکشنری‘‘اور ’’مریم ویبسٹر ڈکشنری‘‘ میں اس لفظ سے متعلق یہی تفصیلات درج ہیں،جو ابھی بیان کی گئی ہیں،اور کم و بیش یہی تفصیلات دیگر انگریزی لغت کی کتابوں میں درج ہیں۔
Oxford Dictionaries

Definition of hello in English:
Hello 
(also hallo or hullo)
EXCLAMATION
1.0 Used as a greeting or to begin a telephone conversation.
1.1 British Used to express surprise.
1.2 Used as a cry to attract someone’s attention.
1.3 Used informally to express sarcasm or anger.
Merriam-Webster's Dictionary:
hel•lo
used as a greeting
:The act of saying the word hello to someone as a greeting
—used when you are answering the telephone
Full Definition of HELLO
: An expression or gesture of greeting —used interjectionally in greeting, in answering the telephone, or to express surprise
Examples of HELLO:
They welcomed us with a warm hello.
Origin of HELLO:
Alteration of Hollo
First Known Use: 1877
Chamber Dictionary:
hello, hallo or hullo exclamation 1 used as a greeting, to attract attention or to start a telephone conversation. 2 expressing surprise or discovery.
Cambridge Dictionary:
English definition of “hello”
hello
exclamation, noun /helˈəʊ/ /-ˈoʊ/ (UK ALSO hallo, hullo)
A1 used when meeting or greeting someone: Hello, Paul. I haven't seen you for ages. A1 something that is said at the beginning of a phone conversation: "Hello, I'd like some information about your flights to the US,
please."› Something that is said to attract someone's attention:

لفظِ ’’Hello‘‘کی ابتداء سے متعلق بہت سے لوگوں کی رائے یہ ہے کہ اس لفظ کا موجِد مشہور سائنسدان تھومس الوا ایڈیسن (Thomas Alva Edison) ہے،اور اس نے یہ لفظ فون کال کے شروع میں ابتدائی تسلیماتی (greeting)کلمات کے طور پر متعارف کروایا،جبکہ دوسری طرف ٹیلیفون کے موجد گراہم بیل کا اصرار یہ تھا کہ ابتدائی کلمہ “ahoy”ہونا چاہیئے،یہ ساری تفصیل ویلیم گرمز’’ WILLIAM GRIMES ‘‘ نے نیو یارک ٹائمز میں ۵ مارچ ۱۹۹۲ء میں اپنےشائع ہونے والے مضمون’’The great `Hello` mystery is solved‘‘ میں بیان کی ہے۔
بعض حضرات کا کہنا ہے کہ تھومس الوا ایڈیسن اس کا موجد نہیں ہے جیسا کہ مشہور کتاب’’Memories of my ghost brother‘‘ کے مصنّف ’’Heinz Insu fenkl‘‘ نے اپنے ایک مضمون ’’Heaven and Hello‘‘ میں بیان کیا ہے(یہ مضمون realms of fantasyنامی میگزین میں 2001کو شائع ہوا تھا)۔
لیکن مطالعہ سے جو بات سامنے آئی ہے اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اگرچہ تھومس ایڈیسن اس کا موجد نہ ہو مگر کم سے کم فون پر اس کو متعارف کروانے والے وہی ہیں بہر حال اس کے بعد سے اس لفظ کو کافی شہرت ملی اور اب یہ لفظ بلا کسی مذہب اور قوم کی تخصیص کے تھوڑے بہت لہجے کے فرق کےساتھ دنیا بھر میں تسلیماتی لفظ کے طور پر مشہور ہے،خصوصاً ٹیلفون کال پر ابتدائی کلمات کے طور پر اس کی شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اور جہاں تک بات اس لفظ کے مادّہ اشتقاق کی ہے تو اس کے بارے میں اکثر لغت کی مشہور کتابوں میں درج ہے کہ یہ ’’Hollo ‘‘،’’Hallo‘‘، ’’Holla‘‘یا ’’Hullo‘‘ کی بگڑی ہوئی شکل ہے،اور یہ الفاظ اپنی اصل وضع کے اعتبار سے توجہ حاصل کرنے کے معنی میں آتے ہیں ، جیسا کہ اوپر انگریزی زبان کی چند مشہور ڈکشنریز کی عبارات سے واضح ہے، نیز علم اشتقاق ہی سے متعلق ’’رابرٹ کے۔برنہارٹ ‘‘کی مشہور ڈکشنری’’Chamber dictionary of etymology‘‘ کی تصریح سے بھی یہی بات واضح ہوتی ہے،اس ڈکشنری کی عبارت یہ ہے:
Hello 
1883, alteration of hallo, itself an alteration of holla, hollo a shout to attract attention,
البتہ ’’Heinz Insu fenkl‘‘ کا(جس کا ذکر پیچھے آیا ہے) مضمون اس سلسلہ میں خاص دلچسپی کا حامل ہے جس کا لب لباب یہ ہے کہ اس نے اپنے مذکورہ مضمون ہی میں اس مادّہ اشتقاق کی نفی بعض علمِ ا شتقاق کے ماہرین کے حوالے سے کی ہے، لیکن بعض کی رائے لازمی بات ہے وہ اعتماد حاصل نہیں کر سکتی جو اکثریت کی رائے کو حاصل ہے۔نیز انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ بعض حضرات نے Helloکے لفظ میں Hellآنے کی وجہ سےیہ کوشش بھی کی کہ اس کی جگہ ’’HeavenO‘‘ کر دیا جائے ،مگر ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ ان حضرات کی یہ کوشش اور ذہنیت اس لفظِ Helloکی تاریخ اور حقیقت سے ناواقفیت کی بنا پر تھی۔
اس کے بعد موصوف نے اس لفظ Hellکے بہت سے معانی بیان کئے ، جن میں ایک معنی گریک بائبل(Greek bible)کے حوالےسے’’اَن دیکھا‘‘ (Unseen) بھی بیان کیے ،اور پھر لفظ Hello کی دوردرازکی تاویلات اور ترکیبات سے بعض ایسے معنی بھی بیان کیے ہیں جن میں جہنم کے معنی پائے جاتے ہیں، البتہ اس کے معنی ’’جہنمی‘‘ ہونا پھر بھی کہیں بیان نہیں کیا،مگر اس طرح کی دور دراز تاویلات سےتو سینکڑوں الفاظ کے غلط معنی نکالے جا سکتے ہیں ،لیکن حتمی بات وہی ہوگی جو لغت اور علمِ اشتقاق کے ماہرین کی رائے ہوگی ۔پھر اپنے مضمون کے آخر میں انہوں نے ترجیح اسی بات کو دی ہےکہ بفرض محال اگر Hello کو Hell سے کسی بھی طرح متعلق مانا جائے تو اس کے معنی اَن دیکھی چیز کے ہوں گے،اور اس کی مناسبت ٹیلفون سے یہ ہوگی کہ اس میں بھی صرف انسان کی آواز سنائی دیتی ہے،انسان دکھائی نہیں دیتا۔
خلاصہ اس ساری بحث کا یہ ہوا کہ لفظ ’’Hello‘‘محض ایک تسلیماتی لفظ (Greeting)ہے،اور اسی میں اس کا استعمال شائع ہے،اس کےمعنی ’’جہنمی‘‘ کسی بھی طور پر درست نہیں ہے۔اس لیے فی نفسہ فون پر لفظ ’’Hello‘‘ کا استعمال جائز ہے ،گناہ نہیں ہے۔
البتہ بحیثیتِ مسلما ن ہمارے شایانِ شان یہ ہے کہ لفظ ’’Hello‘‘کے بجائے ’’السلام علیکم‘‘ کہا جائے اور اسی کی ترویج کی جائے تو ہر لحاظ سے بہتر ہے،اس لفظ کو ادا کرنے سے سنت پر عمل کا ثواب بھی ملے گا اور نیز یہ لفظ دوسرے مسلمان کے حق میں ایک بہترین دعا بھی ہے کہ ’’اللہ تم پر سلامتی نازل کرے‘‘ ،نیز حدیث میں آپ ﷺ نے فرمایا کہ ’’اپنے درميان سلام کو پھیلاؤ‘‘ اسی طرح ایک اور حدیث میں حضرت براء ابن عازبؓ فرماتے ہیں کہ آپﷺ نے ہمیں سات چیزوں کا حکم دیا اور سات چیزوں سے منع فرمایا،ان سات چیزوں میں سے جن کا حکم آپﷺ نے فرمایا ایک یہ تھی کہ ’’سلام کو پھیلاؤ‘‘۔ایک اور حدیث میں آپﷺ نے فرمایا کہ ’’سلام،کلام سے پہلے ہے‘‘ یعنی پہلے سلام کرو اور پھر کلام کرو،اسی طرح ایک اور حدیث میں آپﷺ نے فرمایا کے ’’جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے ملے تو اسے چھاہیئے کہ اس(بھائی )کو سلام کرے ‘‘۔
ایک اور موقع پر آپﷺ سے پوچھا گیا کہ اسلام کا بہترین عمل کون سا ہے؟تو آپﷺ نے جواب میں فرمایا کہ ’’کھانا کھلاؤ اور سلام کرو ایسے شخص کو بھی جس کو تم جانتے ہو اور ایسے شخص کو بھی جس کو تم نہیں جانتے‘‘۔
نیز صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے تمام سنتوں کی طرح اس سنت پر بھی عمل کرنے کا خاص اہتمام فرمانا ثابت ہے، چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کے بارے میں آتا ہے کہ وہ صرف اسی ارادے سے بازار تشریف لے جاتے کہ جو ملے اسے سلام کریں۔
لہٰذا اگرچہ فون پرHelloکہنا شرعاً جائز ہے، لیکن السلام علیکم جیسی عظیم سنّت،نیکی اور دعا کو چھوڑ کر ایک ایسے لفظ کو اپنے معمولات میں شامل کرلینا جس کا کوئی اخروی فائدہ نہ ہو ،ایک مسلمان کی شان کے خلاف ہے،اور بحیثیتِ مسلمان حضورِ اقدس ﷺ کی تعلیمات ، صحابہ کرامؓ کا عمل اور شعائرِ اسلام ہر لحاظ سے ہمارے لیے مقدم اور محترم ہے،اور حقیقت یہ ہے یہ کلمہ اللہ ربّ العزت کی طرف سے بڑا انعام ہے جو امّتِ محمدیہ کو دیا گیا ہے کہ محض ایک تعارفی اور کلام کی ابتداء کے کلمات کو بھی نہ صرف یہ کہ عبادت بنا دیا بلکہ مستقل ایک ایسی دعا بنا دیا جس کا ہر انسان ہر وقت محتاج ہے ،لہٰذا بہترین بات یہ ہے کہ ’’Hello‘‘کی جگہ السلام علیکم کہنے کی عادت ڈالی جائے اوراس کا جواب وعلیکم السلام کہہ کر دیا جائے



0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home