Aala Hazrat Kya the ???
امام احمد رضا خان القادری
ایک مظلوم شخصیت
مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان قدس سرہ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں
ہے بر صغیر کے صوفی سنی جماعت کے لوگ
"مجدد دین و ملت " کے نام سے یاد کرتے ہیں تو دوسری طرف غیر صوفی جماعت کے لوگ" بانی بریلوی جماعت" کے
نام سے جانتے ہیں اور عرب ممالک بلخصوص خلیجی ممالک میں اسی نام سے تعارف کروایا گیا
ہے اور کچھ لوگوں نے اور آگے بڑھتے ہوئے "قادیانی، شیعہ اور قبر پرستوں کا امام
قرار دے دیا اور کافی اس کا پرچار بهی کیا گیا اور برصغیر میں کچھ مزارات پر شیعوں کا قبضہ
اور آخر میں" رضا " لکهنے اور اہل
بیت سے محبت کی وجہ سے شیعہ قرار دے دیا گیا اور فاضل بریلوی کے استاد "مرزا غلام
قادر بیگ مرحوم" کو مرتد مرزا غلام احمد قادیانی کا نام دے کر قادیانی قرار دے دیا گیا ، اور مزارات پر خلاف شرع
خرافات و بدعات کو ان کی طرف منسوب کر کے بدعات و خرافات کا بانی اور مجدد کا نام دیا
گیا اور یہ سب چیزیں موقع اور محل کے مطابق استعمال کی گئیں مثلاً عرب صوفی مشائخ کے
سامنے ان کو "شیعی اور قادیانی" اور غیر صوفی مسلمانوں کے سامنے بدعتی کا
نام دیا گیا اور اس پر درجنوں عربی اور انگریزی زبانوں میں کتابیں لکھوائی گئیں
....... اور کافی مشہور کیا گیا اور اب ان الزامات کے کے تعلق سے تصویر کا دوسرا رخ
دیکهیں کہ یہی امام احمد رضا خان قادیانی ،
شیعی اور بدعتی اپنی ہی جماعت کے خلاف ہنگامہ
کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے:
قادیانیت کے خلاف کچھ کتابیں ملاحظہ کریں:
1-السوء و العقاب علی المسیح الکذاب
2- قهر الديان على مرتد بقاديان
3- الجراز الدياني علي المرتد القادياني
4 -الصوارم الهندية وغیرہ
احمد رضا خان صاحب قادیانی ہیں پھر بھی قادیانیت اور احمدیت کے خلاف کتابیں
لکھ کر ہیں! !!! !
شیعہ کے خلاف کچھ کتابیں ملاحظہ کریں:
1-الزلال الانقي من بحر سبقة الاتقي (في أفضلية الصديق)
2- رد الرافضة ..
3- المستند المعتمد بناء الأبد
4- فتاوی الحرمين لرجف ندوة المين
5- المقالة المسفرة في أحكام البدعة
6-إعلام الأعلام بأن هندوستان دارالاسلام
7-تمهيد الإيمان
8- الأدلة الطاعنة في آذان الملاعنة
9- اعالي الإفادة في تعزية الهند و بيان الشهادة
10- بدر الأنوار في آداب الآثار .....
فاضل بریلوی شیعہ تهے پهر بهی شیعہ کے خلاف دسیوں کتابیں لکھ رہے ہیں اور
زور دار طریقے سے رد رافضیت کے حوالے سے دھماکہ کر رہے ہیں! !!
قبر پستوں کے امام اور پیشوا تهے اور بدعات و خرافات کے بانی تھے اور خود
اپنے گھر کو منہدم کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں:
1- مقال عرفاء باعزاز شرع و علماء.
2- الیاقوتة الوسطة قلب عقد الرابطة
3- الوظيفة الكريمة او الوظيفة القادرية
4- الزبدة ا الزكية لتحريم السجود التحية
5- نقابة السلاقة في أحكام البيعة والخلافة
فاضل بریلوی بدعات و خرافات اور قبر پرستوں کے امام و پیشوا تهے پهر بهی
مزارات اور تصوف میں خرافات و بدعات اور خلاف شرع کاموں کے خلاف کتابیں لکهتے ہوئے
نظر آ رہے ہیں !!!!
تعجب بالائے تعجب ہے کہ جو خود بانی اور معمار ہوں پهر اس کے خلاف کتابیں لکھ رہے ہیں
یہ عقل میں آنے والی بات نہیں ہے .. ضرور کچھ ہے جس کی پردہ داری ہے. .صرف انہیں کی
بات نہیں ہے بلکہ بہت سے اللہ تعالیٰ کے نیک بندے گزرے ہیں اور کچھ ہیں جن پر بے بنیاد
الزامات لگائے گئے ہیں تاکہ شخصیت مشکوک ہو جائے کچھ اپنوں نے کچھ غیروں نے دونوں نے
مل کر گل کهلایا ہے رہی بات فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ کی تو وہ ناشر اہل سنت و جماعت تهے نہ وہ قادیانی تهے
نہ وہ شیعی تهے بلکہ سنی صحیح العقیدہ قادری نوری برکاتی صوفی عالم و مفتی پابند شرع
تهے جو باتیں صحیح تهیں لکهتے تهے کسی سے ڈرتے
نہیں تهے۔
اس لئے جس بهی مسلک اور فرقے
کے خلاف کتابیں لکھی گئیں ہیں ان کو دیانتداری کے ساتھ پڑهیں اور فوری طور پر تسلیم
نہ کر لیں بلکہ صحیح طریقے سے جانچ پڑتال کرکے یقین کریں. .... کیونکہ اس دنیا میں
سب کچھ ہونے لگا ہے! !!!!
ان شاءالله بندہ ناچیز کی ایک عربی زبان میں دو سو صفحات پر مشتمل
"الامام احمد رضا خان القادری و الفرق
الضالة" کے نام سےجلدی منظر عام
پر آ رہی ہے. ... . جس میں مندرجہ ذیل مباحث ہیں:
1-حياة الإمام أحمد رضا خان القادري.
2- الامام احمد رضا خان القادری و دوره في الرد على القاديانية. .
3- الامام احمد رضا خان القادری و دوره في الرد علي الشيعة ..
4- موقف الإمام أحمد رضا القادری من التصوف
5- الخاتمة و النتائج. ...
محمد عباس مصباحی
/ ازہر شریف قاہرہ مصر
0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home